ایٹمی معاہدے سے انحراف ٹرمپ کی سیاسی خودکشی ہو گا: روحانی

98

تہران ۔ 06 اگست (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کیا تو یہ ٹرمپ کی سیاسی خودکشی ہو گی۔اپنی حلف برداری کی تقریب میں روحانی نے کہا کہ ایران اس وقت تک معاہدے کی شرائط پر عمل کرتا رہے گا جب تک دوسرے دستخط کنندگان بھی ایسا کرتے رہیں۔ اتورا کو میڈیا نے وائٹ ہاو¿ س کے حوالہ سے بتایا کہ ایران معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے تاہم صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اس معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کر رہا ہے