ایچ ای سی نے قائداعظم یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ داخلوں کے لئے منعقد ہونے والے یو ایس اے ٹی کے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

ایچ ای سی نے قائداعظم یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے یو ایس اے ٹی امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے قائداعظم یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ داخلوں کے لئے منعقد ہونے والے انڈرگریجویٹ سٹڈیز داخلہ ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی) کے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔

ایچ ای سی کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے داخلوں کے لئے یو ایس اے ٹی کا انعقاد اتوار 26 جولائی 2026 کو کیا جائے گا۔ تمام امیدوار اپنی رول نمبر سلپ ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے آن لائن پورٹل سے حاصل کر سکتے ہیں۔ایچ ای سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر درج تمام معلومات کا بغور جائزہ لیں اور امتحان کے روز مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچیں۔ترجمان کے مطابق اگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ یا امتحان سے متعلق کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو وہ ایچ ای سی کے آن لائن ہیلپ پورٹل کے ذریعے رہنمائی اور معاونت حاصل کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ داخلوں کے لئے یو ایس اے ٹی کو داخلہ عمل کا لازمی حصہ قرار دیا گیا ہے اور امیدواروں کی کامیابی کا تعین مقررہ پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔