"نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئے”
وزیر خارجہ اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئے ہیں۔
جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔ وہ 17 جولائی کو 2026 ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔شنگھائی ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا استقبال شنگھائی میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی کے نائب میئر وو وی، چین میں پاکستان کے ناظم الامور اعزاز خان اور شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل شہزاد احمد خان نے کیا۔







