ایچ ای سی نے گوادر کے انڈر گریجویٹ طلباء سے بہترین یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پر تعلیم کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

121
HEC
HEC

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بلوچستان کے ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے انڈر گریجویٹ طلباء سے ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پر تعلیم کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں جس کی (آج) منگل کو آخری تاریخ ہے۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق وہ طلباء و طالبات جو سیشن خزاں 2022، سیشن بہار 2023 اور سیشن خزاں 2023 میں تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں اس پروگرام کے تحت وظائف کے اہل ہوں گے۔

یہ سکالرشپ پروگرام ایچ ای سی کی منظور شدہ یونیورسٹیوں کیلئے ہے۔ خواہشمند طلباء و طالبات ایچ ای سی کی ویب پورٹل scholarships.hec.gov.pk یا eportal.hec.gov.pk پر آ ن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق طلباء کی رہنمائی کیلئے تمام ضروری ہدایات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2023 ہے ۔