ایچ ای سی کا "دی آرٹ آف ٹیچنگ وِد کیسز” کے عنوان سے آن لائن ویبینار کے انعقاد کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تدریس کے جدید طریقہ کار کو فروغ دینے کے لئے ایمرلڈ پبلشنگ کے اشتراک سے "دی آرٹ آف ٹیچنگ وِد کیسز” کے عنوان سے ایک آن لائن ویبینار کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تدریس کے جدید طریقہ کار کو فروغ دینے کے لئے ایمرلڈ پبلشنگ کے اشتراک سے "دی آرٹ آف ٹیچنگ وِد کیسز” کے عنوان سے ایک آن لائن ویبینار کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق ویبینار 20 جولائی 2026ء پیر کو صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوگا جس میں جامعات کے اساتذہ، محققین اور ماہرین تعلیم شرکت کر سکیں گے۔ ویبینار کا مقصد اساتذہ کو کیس سٹڈی پر مبنی تدریس کو زیادہ مؤثر، دلچسپ اور عملی بنانے کے لئے جدید حکمت عملیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

شرکاء کو کیس سٹڈیز کے انتخاب، نظریے اور عملی زندگی کے درمیان ربط پیدا کرنے، مؤثر کیس پر مبنی اسباق کی تیاری، کلاس روم اور آن لائن مباحثوں کی رہنمائی، اور ڈیجیٹل تعلیمی ماحول میں کیس میتھڈ کے مؤثر استعمال سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔ ایچ ای سی کے مطابق ویبینار میں شرکت کرنے والوں کو خودکار طریقے سے شرکت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا تاہم درست سرٹیفکیٹ کی تیاری کے لئے رجسٹریشن انگریزی زبان میں کرنا ضروری ہوگی۔

 

مزید خبریں