ایچ ای سی کا گوادر کے طلباء کیلئے انڈر گریجویٹ سکالرشپ کا اعلان

123
HEC
HEC

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے گوادر کے طلباء کیلئے انڈر گریجویٹ سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ ایچ ای سی کے ترجمان نے بتایا کہ خواہشمند طلباء 31 اکتوبر تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے ایسے طلباء و طالبات جو کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ایچ ای سی سے منظور شدہ یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ بی ایس پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں وہ درخواست جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

سیشن خزاں 2022 اور بہار و خزاں 2023 میں تعلیم جاری رکھتے ہوئے طلباء و طالبات اس پروگرام کے تحت سکالرشپ کے اہل ہوں گے۔ خواہشمند طلباء و طالبات ایچ ای سی کی ویب پورٹل scholarships.hec.gov.pk یا eportal.hec.gov.pk پر درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ ترجمان کے مطابق کسی دشواری کی صورت میں ایچ ای سی کے فون نمبر وں 90808163 ۔ 051، 1119432۔0334 ، 432۔119۔111 (051) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔