ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، بابراعظم کے ناقابل شکست 90 رنز، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی

49
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، بابراعظم کے ناقابل شکست 90 رنز، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، بابراعظم کے ناقابل شکست 90 رنز، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی ۔27فروری (اے پی پی):بابراعظم کے ناقابل شکست 90 رنز کی اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو بآسانی  7  وکٹوں سے شکست دے دی، کنگز نے 196 رنز کا حدف 7 گیندوں قبل مکمل کیا، کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ بابراعظم کو دیا گیا۔جوکلارک 54اور شرجیل خان 27رنز بنائے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے نویں میچ میں بابراعظم کے ناقابل شکست 90 رنز کی اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، کنگز نے 196 رنز کا حدف 7 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بناکر حاصل کیا۔کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان اور بابراعظم نے اچھا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا اور جب مجموعی اسکور 56 رنز پر پہنچا تو شرجیل خان 14 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر شاہنواز دھنی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔

ان کے آئوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لئے جو کلارک بیٹنگ کے لئے آئے، دونوں بیٹسمینوں نے اسکور کو 153 رنز تک پہنچایا اور اسی اسکور پرجو کلارک 26 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بناکر شاہنواز دھنی کی گیند پر کرس لین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ جوکلارک نے اپنی نصف سینچری 24 گیندوں پر مکمل کی۔بابراعظم اور جوکلارک کے درمیان97 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

کولن انگرام مئوثر ثابت نہیں ہوسکے اور ان کے صرف 6 رنزپر آئوٹ ہونے کے بعد محمد نبی بیٹنگ کے لئے آئے۔بابراعظم نے اننگ کے آغاز سے اختتام تک بہت شانداز کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اپنی اننگز میں گرائونڈ کے چاروں جانب خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔انہوں نے اپنی اننگز میں 60 گیندوں پر ایک چھکے 13 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 90 رنز بنائے جبکہ محمد نبی بھی 13 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔سلطانز کے بالر شاہنواز دھنی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔قبل ازیں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے196 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔ سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

محمد رضوان 43،جیمز ونس45، صہیب مقصود 34 ناٹ آئوٹ اور کرس لین نے 32 رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے بیٹنگ پاور پلے کے دوران بہترین کارکردگی کے مظاہرہ کیا اور اوپنر وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان اور کرس لین مجموعی اسکور 53 رنزبنائے ، اس موقع پر کرس لین14گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔سلطانز کے پہلے 50 رنز25 گیندوں پر مکمل ہوئے۔ محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے جیمز ونس آئے اور دونوں نے ملکراسکور کو 11.2 اوورز میں 123 رنز کے پہنچایا۔ سلطانز کی دوسری وکٹ محمدرضوان کی گری، انہوں نے 32 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور وہ ارشد اقبال کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

جب اسکور 133 رنز تک پہنچا تو جیمز ونس29 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے ارشد اقبال کی گیند پر کولن انگرام کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔صہیب مقصسود نے 27 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکے کی مدد سے 34 رنز ناٹ آئوٹ بنائے اور بریتھویٹ 3 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ رائیلی روسو7، خوشدل شاہ 6\ اور شاہو آفریدی نے 3 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کے ارشداقبال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ عمادوسیم،محمد عامر، وقاص مقصود،ڈین کرسچن اور محمدنبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملتان سلطانزکے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)،

کرس لین، جیمز ونس،صہیب مقصود، رائیلی روسو،خوشدل شاہ،شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ،سہیل خان، عثمان قادر اورشاہنواز دھنی شامل تھے جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم،شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمدنبی، ڈین کرسچن،عامریامین، وقاص مقصود،محمدعامر اور ارشداقبال شامل تھے۔ڈے میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائر)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہنامہ(میچ ریفری) کے فرائض انجام دئیے۔کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے مارچ 2020 میں کھیلا گیا میچ غیر نتیجہ خیز رہا جبکہ نومبر 2020 میں کھیلا جانے والا میچ برابر رہا اور کنگز کو ایک اوور ایلیمینیٹر کی بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ کنگز نے دو میچوں بشمول فروری 2019 میں 7 وکٹوں اور مارچ 2019 میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سلطانز نے ایک مرتبہ فروری 2020 میں 52 رنز سے کامیابی حاصل تھی۔