اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ مکمل طور پر چوکس و مستعد ہے ،قومی مفادات بشمول سی پیک اور گوادر کے تحفظ کے لیے علاقائی سمندر وں میں اپنی موجودگی مستقل طور پر برقرا ر رکھے ہوئے ہے۔وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میںپی این اسٹاف کورس کے شرکاءاور اساتذہ سے خطاب کر رہے …
ایڈمرل ظفر محمود عباسی کاپاکستان نیوی وار کالج لاہور میںپی این اسٹاف کورس کے شرکاءاور اساتذہ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ مکمل طور پر چوکس و مستعد ہے ،قومی مفادات بشمول سی پیک اور گوادر کے تحفظ کے لیے علاقائی سمندر وں میں اپنی موجودگی مستقل طور پر برقرا ر رکھے ہوئے ہے۔وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میںپی این اسٹاف کورس کے شرکاءاور اساتذہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ پی این وار کالج لاہور آمد پرکالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا خیر مقدم کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں تیزی سے بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور عالمی منظر نامے پر روشنی ڈالی جہاں وسائل کی جستجو اور بالادستی کا حصول مسابقت کے رجحان اور نئی صف بندیوں کو جنم دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی مکمل طور پر چوکس و مستعد ہے اور قومی مفادات بشمول سی پیک اور گوادر کے تحفظ کے لیے علاقائی سمندر وں میں اپنی موجودگی مستقل طور پر برقرا ر رکھے ہوئے ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے حاضرین کو پاک بحریہ کے وژن کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔









