ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحویلیاں کی کارروائی،بجلی چوری اورواجبات کی عدم ادائیگی پرمقدمات درج

157
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

ایبٹ آباد۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحویلیاں نےتحصیلداراورپیسکوسٹاف کےہمراہ بجلی چوروں اورواجبات کی عدم ادائیگی پرکاروائی کی

،ڈپٹی کمشنرایبٹ آبادکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحویلیاں لبنیٰ اقبال نے تحصیلدارمحمد فیاض،پیسکوفیلڈ سٹاف اورپولیس ٹیم کےہمراہ گھروں اوردوکانوں کامعائنہ کیاجس کےدوران انہوں نےبجلی کےواجبات کی عدم ادائیگی وبجلی چوری پربجلی منقطع کی،

کنڈوں کاخاتمہ یقینی بنایا اورمتعلقہ افراد کےخلاف ایف آئی آردرج کروائی،علاوہ ازیں انہوں نےواجبات کی ریکوری بھی یقینی بنائی،ضلعی انتظامیہ کاکہناہےکہ شہری اپنےعلاقوں میں بجلی چوری سےمتعلق معلومات کنٹرول روم پرنوٹ کرواسکتےہیں،بجلی چوری کاخاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔