- Advertisement -
بٹگرام۔ 22 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام حبیب اللہ نے پولیو مہم کے دوسرے دن مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کی فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ کا بھی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کو احسن طریقے سے کام کرنے اور روزانہ کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے والدین سے اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585608
- Advertisement -