ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی لائیو سٹاک عہدیداروں کے ہمراہ کارروائیاں، 800 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

159
کراچی: شہری انتظامیہ کی کارروائیاں ، 238 گراں فروشوں پر 18 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد

بٹگرام ۔ 27 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی لائیو سٹاک عہدیداروں کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 800 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا ۔

اے سی بٹگرام نے لائیو سٹاک عہدیداروں کے ہمراہ موبائل لیبارٹری کے ذریعے بٹگرام اور کوزہ بانڈہ بازار میں دودھ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔

معاٸنے کے دوران دودھ میں ملاوٹ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 800 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔