ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تورغر کا کوٹلئی و سرمل نصرت خیل کا دورہ، مقررہ نرخوں پر اشیاخوردونوش کی فراہمی کی ہدایت

59
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

تورغر۔ 1 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تورغر فرید شاہ نے کوٹلئی و سرمل نصرت خیل کا دورہ کیا اور مختلف اشیاخوردونوش کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخوں پر عوام کو فراہمی کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا خوردونوش فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔