ریاض۔1جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی وزرا کونسل کے اجلاس مسجد اقصیٰ کے تقدس پر اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت اور مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو مجروح کرنےکی اسرائیلی پالیسی کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قابض اسرائیلی حکام کو فلسطین میں معصوم شہریوں اور اسلامی …
سعودی کابینہ کا اجلاس ، مسجد اقصیٰ کے تقدس پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت ، شام کی خودمختاری کے احترام پر زور

مزید خبریں
ریاض۔1جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی وزرا کونسل کے اجلاس مسجد اقصیٰ کے تقدس پر اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت اور مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو مجروح کرنےکی اسرائیلی پالیسی کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قابض اسرائیلی حکام کو فلسطین میں معصوم شہریوں اور اسلامی مقدس مقامات کے خلاف جاری سنگین اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
اجلا س میں شام کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا گیا اور وہاں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کیا گیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی کابینہ نے برادر فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ مستقل طور پر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی کامیابی کے منتظر ہیں۔ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی مجموعی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزرا کونسل نے یمن کو سعودی عرب کی نئی اقتصادی مدد جاری رکھنے، برادر یمنی عوام کے لیے استحکام اور ترقی کے حصول، اقتصادی اور مالی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کی صلاحیتوں کی تعمیر اور نجی شعبے کو پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے قابل بنانے کی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔سعودی وزرا کونسل نے سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کی صدارت اور جمہوریہ کوسوو کی انٹیلی جنس ایجنسی کے درمیان دہشت گردی کے جرائم اور اس کی مالی معاونت سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے،
دراعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو میونسپل خلاف ورزیوں کو کنٹرول کرنے کا اختیار دینے سے متعلق متعدد طریق ہائے کار کی منظوری دی گئی اس کے قانونی طور پر قائم دائرہ اختیار سے متعلق دراعیہ گیٹ پراجیکٹ کے ترقیاتی دائرہ کار کی حدود میں رہتے ہوئے میونسپل کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کرنے کا مجاز ہوگا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں وزرا کی کونسل نے قومی کمیٹی برائے حکومتی خط و کتابت کے نام سے ایک مستقل کمیٹی کے قیام کی منظوری دی جس کی سربراہی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کرے گی اور اس میں متعدد سرکاری ادارے شامل ہوں گے۔







