ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالجبار نقشبندی کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا

143

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالجبار نقشبندی کو جبری ریٹائرڈ کردیا۔ سول جج ملتان صائمہ وحید کی معطلی میں بھی تین ماہ کی توسیع کردی گئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے۔