ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس، این او سی کے اجرا سے متعلق امور کا جائزہ

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 12 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرول پمپوں کے قیام کے لیے این او سی کے اجرا اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسد چانڈیہ نے ہدایت کی کہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پٹرول پمپوں کے قیام سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور درخواستوں میں موجود خامیوں کی بروقت نشاندہی کرکے انہیں دور کرایا جائے تاکہ درخواست گزاروں کو غیر ضروری مشکلات اور تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون، مؤثر رابطے اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ این او سی کے اجرا کے عمل کو مزید شفاف، تیز رفتار اور مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاروبار دوست ماحول کے فروغ اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔



