پی ایس ڈی پی کے تحت ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 11 ارب 57 کروڑ روپے مختص

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 11 ارب 57 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 11 ارب 57 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔ جمعہ کویہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے اعدادوشمار کے مطابق اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بلوچستان میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ کے لئے 5 ارب 57 کروڑ ،ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ کے لئے 2 ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔

 

مزید خبریں