پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں 100 ڈیمز کی تعمیر کے پیکیج فور منصوبہ کے تحت 23 ڈیموں کی تعمیر کے لئے1800ملین روپے کا بجٹ مختص

آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کےبلوچستان میں 100 ڈیمز کی تعمیر کے پیکیج فور منصوبہ کے تحت 23 ڈیموں کی تعمیر کے لئے1800ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کےبلوچستان میں 100 ڈیمز کی تعمیر کے پیکیج فور منصوبہ کے تحت 23 ڈیموں کی تعمیر کے لئے1800ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ13512.725ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026تک منصوبہ پر4940ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں بلوچستان میں 100 ڈیمز کی تعمیر کے پیکیج فور منصوبہ کے تحت 23 ڈیموں کی تعمیر کے لئے1800ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔