پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے بعض اضلاع میں آندھی و بارش کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے گرمی کی شدت میں کمی اور بعض اضلاع میں آندھی و بارش کا الرٹ جاری کردیا گیاہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کےمطابق گرمی کی شدت میں کل تک کمی جبکہ آج اور کل سندھ کے مختلف اضلاع میں گرد آلود آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ سلمان شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کشمور، …

کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے گرمی کی شدت میں کمی اور بعض اضلاع میں آندھی و بارش کا الرٹ جاری کردیا گیاہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کےمطابق گرمی کی شدت میں کل تک کمی جبکہ آج اور کل سندھ کے مختلف اضلاع میں گرد آلود آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ سلمان شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کشمور، شکارپور، گھوٹکی، جامشورو، دادو، حیدرآباد اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے۔ ٹنڈو الہ یار، خیرپور، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی آندھی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔

14 جون کو قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تیز ہوائیں کمزور ڈھانچوں، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہِ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور عوام خصوصاً بچے، خواتین اور بزرگ زیادہ احتیاط برتیں۔

 

مزید خبریں