نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسِس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسِس نے ٹیلیفونک گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان افہام و تفہیم کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسِس نے ٹیلیفونک گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان افہام و تفہیم کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

سوئس وزیر خارجہ نے سفارتی روابط کے فروغ میں پاکستان کے مؤثر ثالثی کردار اور خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔دونوں فریقوں نے آئندہ پیش رفت کے حوالے سے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

مزید خبریں