وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی پاکستان کی معیشت میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کا پہیہ تیز کرنے کے حوالہ سے بنیادی اہمیت کا شعبہ ہے۔
تعمیراتی شعبے کی بحالی پاکستان کی معیشت میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کا پہیہ تیز کرنے کے حوالہ سے بنیادی اہمیت کا شعبہ ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی پاکستان کی معیشت میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کا پہیہ تیز کرنے کے حوالہ سے بنیادی اہمیت کا شعبہ ہے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کنسٹرکشن کا شعبہ ترقی کرتا ہے تو سیمنٹ ، لوہا ، شیشہ ، ٹمبر، پینٹس، ٹائلز ، ہارڈوئیر اور چالیس سے زائد دیگر صنعتیں بھی نشوونما پاتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائیداد کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو معقول بناتے ہوئے فائلرز کے لئے خریداری پر ٹیکس 2.5 فیصد سے 1.25 فیصد اور فروخت پر 5.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے کنسٹرکشن کی سرگرمیاں زور پکڑیں گی اور تعمیرات کا شعبہ نشوونما پائے گا۔







