حکومت نے ملکی صنعتوں کو گلوبل ویلیو چینز میں شامل کرنے اور کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے گزشتہ سال ایک جامع نیشنل ٹیرف پالیسی کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا تھا، وزیر خزانہ

حکومت نے ملکی صنعتوں کو گلوبل ویلیو چینز میں شامل کرنے اور کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے گزشتہ سال ایک جامع نیشنل ٹیرف پالیسی کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا تھا، وزیر خزانہ

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی صنعتوں کو گلوبل ویلیو چینز میں شامل کرنے اور کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے گزشتہ سال ایک جامع نیشنل ٹیرف پالیسی کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا تھا۔ ٹیرف پالیسی بورڈ نے ٹیرف کے ڈھانچے کو سادہ بنانے اور تدریجی ٹیرف سٹم کی طرف منتقلی کے حکومتی عزم کے تسلسل میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع تر مشاورت کے بعد خام مال اور متعلقہ اشیاء کی ایک بڑی تعداد پر کسٹمز ڈیوٹی ، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹیز میں اس کمی کی وجہ سے برآمدی شعبے ، کیمیکل سیکٹر اور خاص طور پر چھوٹے کاروباروں کو مداخل کی لاگت میں براہ راست یا بالواسطہ کمی کی صورت میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی پاکستان کی اس وسیع تر پالیسی کا تسلسل ہے جس کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے ذریعے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر مستقل بنیادوں پر گامزن ہو سکے ۔