بھکر ، ایڈیشنل سیشن جج دریا خان نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا

ایڈیشنل سیشن جج دریا خان نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ،

بھکر۔ 12 جون (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج دریا خان نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ،

تفصیلات کے مطابق منشیات کے مقدمہ نمبر 420/24 بجرم 9-C تھانہ سٹی دریا خان کی مؤثر تفتیش، ٹھوس شواہد، بروقت شہادتوں کی فراہمی اور پولیس ، پراسیکیوشن و لیگل ٹیم کی بھرپور پیروی کے نتیجہ میں ایڈیشنل سیشن جج دریا خان نے ملزم غلام یاسین ولد اللہ بخش سکنہ میبل شریف کلورکوٹ کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالت میں مقدمہ کے مضبوط شواہد پیش کرنے اور بروقت شہادتیں جمع کروانے میں بھکر پولیس ، پراسیکیوشن اور لیگل ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ڈی پی او بھکر نے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر اللہ نواز خان، پولیس ٹیم ، پراسیکیوشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھکر میں منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں اور مقدمات کی مؤثر پیروی جاری رکھی جائے گی تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے