مظفرگڑھ ،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر

 

مظفرگڑھ۔ 12 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کےلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ترجمان ضلعی انتظامیی کے مطابق اجلاس میں متعلقہ محکموں نے مختلف اشیاء ضروریہ، اجناس، سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں مارکیٹ کے موجودہ حالات، رسد و طلب اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی