اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات (07) فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی سات (07) فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح …
مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
ان مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات (07) فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی سات (07) فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح کم سے کم ماہانہ تنخواه میں دس (10) فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔









