وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر ملکی اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا تھا جو اس ٹیکس کے بنیادی مقصد کے منافی تھا۔
غیر ملکی اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر ملکی اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا تھا جو اس ٹیکس کے بنیادی مقصد کے منافی تھا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ظاہر کیا جانے والا اثاثہ ایک دستاویزی اثاثہ ہوتا ہے جس پر ٹیکس عائد ہوتا ہے ۔ اس ٹیکس کو ختم کرنے سے پاکستانیوں کو اپنے غیر ملکی مالیاتی حیثیت ریکارڈ پر لانے کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ جس سے کمپلائنس، دستاویز بندی اور اضافی ریونیو کا حصول ممکن ہو گا۔






