ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 95 ملین سے بڑھ کر 133ملین تک پہنچ چکی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 95 ملین سے بڑھ کر 133ملین تک پہنچ چکی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد95ملین سے بڑھ کر133ملین تک پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کو ایوان زیریں میں وفاقی بجٹ 27-2026 پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان اور مالی شمولیت کے ایجنڈا پر نمایاں پیش رفت ہوئی جس کے نتیجے بینکنگ صارفین میں اضافہ ہوا، ڈیجیٹل ٹرانزیکشن میں تیزی آئی اور کیش لیس معیشت کے فروغ کی بنیاد مضبوط ہوئی۔ پچھلے سال کے پانچ لاکھ کے مقابلے میں 16 لاکھ 70 ہزار تاجر ڈیجیٹل پیمنٹ کے نظام سے جڑ چکے ہیں۔
اسی طرح ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد پچانوے ملین سے بڑھ کر ایک سوتینتیس ملین تک پہنچ چکی ہے۔ سالانہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کی تعداد چھ اعشاریہ نو ارب سے بڑھ کر دس اعشایہ ایک ارب ہو چکی ہے۔ ملک میں وصول ہونے والی ترسیلات کا بیانوے فیصد بینک اکائونٹس میں موصول ہوا جبکہ جی ٹو پی کا پچھتر فیصد اب اس ڈیجیٹل نظام کے تحت کیا جا رہا ہے۔








