لاہور۔12جون (اے پی پی):وفاقی بجٹ 2026-27کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مجموعی طور پر حکومتی معاشی اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں معیشت کے استحکام، ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے اعلانات سے مستقبل میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔ تاجر راحت خان نے "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے …
حکومت نے مشکل حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا ہے،شہریوں کا وفاقی بجٹ 2026-27کے بعدردعمل

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):وفاقی بجٹ 2026-27کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مجموعی طور پر حکومتی معاشی اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں معیشت کے استحکام، ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے اعلانات سے مستقبل میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔
تاجر راحت خان نے "اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور سرمایہ کاری کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں یہ متوازن بجٹ ہے، مارکیٹ میں اعتماد بحال ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ٹرانسپورٹ سے وابستہ علی خان نے کہا ہے کہ سکھر اور حیدر آباد موٹروے کیلئے رقم مختص کرنا اچھی بات ہے جس سے ایک طرف کراچی کا دیگر صوبوں سے فاصلہ کم ہوگا تو وہیں وقت کی بچت بھی ہوگی اور سفر بھی آسان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سڑکیں ملکی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے مارکیٹ تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔ ماربل انڈسٹری سے وابستہ خانزادہ نے کہا کہ جب ملک میں معاشی استحکام آتا ہے تو اس سے ملک میں روزگار بڑھتا ہے، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور عام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں ۔دکاندار عاشق حسین نے کہا کہ عالمی تناظر میں موجودہ بجٹ متوازن ہے کیونکہ امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان حالات میں یہ بجٹ متوازن ہے۔





