پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال کے لئے وزارت قومی صحت کے’’ ڈرگ کنٹرول سیکشن کو مضبوط بنا کر شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ‘‘کے منصوبے کے لئے 144.360 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
ڈرگ سیکشن کو مضبوط بنانے کے منصوبہ کے لئے 144.360 ملین روپے فنڈز مختص
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال کے لئے وزارت قومی صحت کے’’ ڈرگ کنٹرول سیکشن کو مضبوط بنا کر شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ‘‘کے منصوبے کے لئے 144.360 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق ڈرگ کنٹرول سیکشن کو مضبوط بنانے تاکہ شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے منصوبہ کے لئے 30 جون 2026 تک متوقع اخراجا ت کاحجم 155.049 ملین روپے تک ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے ڈرگ سیکشن کو مضبوط بنانے کے منصوبہ کے لئے 144.360 ملین روپے فنڈز مختص کیاگیاہے۔








