پی ایس ڈی پی کے تحت بین الصوبائی وزارت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1851.200 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص

پی ایس ڈی پی کے تحت بین الصوبائی وزارت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1851.200 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت بین الصوبائی وزارت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 1851.200 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے اعدادوشمار کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ترقیاتی منصوبوں میں سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں الیکٹرونک ڈسپلے اور سکور بورڑ کے لئے 271.200 ملین روپے، سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہائی پرفارمنس سپورٹس اکیڈمی کے لیے 250 ملین روپے، پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کی اپ گریڈیشن منصوبہ کے لیے 196.587 ملین روپے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں ائیر کنڈیشنگ کے لیے 158.371 ملین روپے، پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کراچی فٹ بال گرائونڈ اور فلڈ لائٹس کے لیے 150 ملین روپے، پی ایس بی کوچنگ سینٹر سکردو کے لیے 150 ملین ،

فیصل آباد میں ملٹی پر پز سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 144.512 ملین روپے ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں وارم اپ ٹریک ، کوچز کے لیے فلیٹس ، ملٹی پر پز ہال کی تزئین و آرائش ، فٹ سال گرائونڈ اور باڑ کے لیے 134.832 ملین روپے، سات بڑے شہروں میں ہاکی ٹرفس کی تبدیلی کے لیے 120 ملین روپے ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سڑکوں کی تعمیر ، سکیورٹی کے لیے 90.569 ملین روپے ، سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں اور موجودہ سہولیات میں اضافے کے لیے 88.226 ملین روپے ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں بائیو میٹرک لیب کے لیے 70.488 ملین روپے ، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں ہوسٹل کی تعمیر کے لیے 26.415 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

مزید خبریں