ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف مانسہرہ اسد محمود لودھی نے آغوش الخدمت سنٹر داتہ چوک کا دورہ کیا اور مختلف کلاسوں میں بچوں سے ملاقات کی اور ان سے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف مانسہرہ کا آغوش الخدمت داتہ کا دورہ، یتیم و نادار بچوں سے ملاقات

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 11 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف مانسہرہ اسد محمود لودھی نے آغوش الخدمت سنٹر داتہ چوک کا دورہ کیا اور مختلف کلاسوں میں بچوں سے ملاقات کی اور ان سے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے یتیم اور نادار بچوں کو مہیا کردہ صاف ستھری رہائش، طعام اور دیگر سہولیات پر خراج تحسین پیش کیا اور اس سلسلے میں تمام عملے کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو ان بچوں کی کفالت، صحت کی سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آغوش الخدمت سنٹر داتہ اس وقت ضلع مانسہرہ اور دیگر علاقوں سے یتیم اور نادار بچوں کی نہ صرف کفالت کر رہا ہے بلکہ ان کو معیاری تعلیم اور مفت تعلیم دینے کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔







