37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کا دورہ فکس سنٹر داسو اور...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کا دورہ فکس سنٹر داسو اور ٹرانزٹ پوائنٹ جالکوٹ

- Advertisement -

کوہستان اپر۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اظہر خان نے پولیو مہم کے فیلڈ دورہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹرز گل فراز خان نے فکس سنٹر داسو اور ٹرانزٹ جالکوٹ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اظہر خان نے پولیو مہم کا فیلڈ دورہ کیا۔

انہوں نے یونین کونسل کمیلہ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ہر بچہ کو پولیو سے بچاوکے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے ٹیموں کی محنت کو سراہا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو ویکسین ضرور دلوائیں اور ٹیموں سے تعاون کریں۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹرز گل فراز خان نے پولیو مہم کے سلسلہ میں فکس سنٹر داسو اور ٹرانزٹ پوائنٹ جالکوٹ کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گل فراز خان نے موقع پر موجود پولیو اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ ہر صورت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586870

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں