ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے تدارک کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

101

کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے تدارک کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو گھروں کا دورہ کرکے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی جبکہ میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کو بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے شعور اجاگر کرنے کی تاکید کی گئی۔ اجلاس میں اسپرے مہم فوری شروع کرنے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے مچھر دانیاں فراہم کرنے اور محکمہ صحت کو ضروری ادویات و ٹیسٹ کٹس مہیا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 04 تھی۔