ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

64
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ہرنائی۔24 اکتوبر ہرنائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعید علی کاسی کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں میں اسسٹنٹ کمشنر فہد شبیر چیمہ، زراعت افیسر، لائیوسٹاک افیسر, انجمن تاجران کے ضلعی صدر، ودیگر سرکاری محکموں کے افیسرز و نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول سے متعلق کارکردگی سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعید علی کاسی نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اشیائے ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت اور دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرانے کیلیے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات اٹھائے گی۔

اے ڈی سی نے کہا کہ پرائس کنٹرول کیلیے ضلعی انتظامیہ کے افیسرز دکانوں,منڈی اور مارکیٹوں کا دورہ کرینگے۔ اور نان, روٹی, گوشت, اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی کی ہدایات کے مطابق خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کیلیے ضلعی انتظامیہ اپنا بھر پور ادا کریگی اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں یا ڈیلرز کو جرمانہ کیا جائیگا اور انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی