ایکسائز سٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے(آج) شام 3 سے5بجے تک فاطمہ جناح پارک بولان گیٹ ایف نائن کی پارکنگ میں موجود ہوگا

71
deputy Commissioner Islamabad
deputy Commissioner Islamabad

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر( آج) پیر کو ایکسائز سٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے شام 3 سے5بجے تک فاطمہ جناح پارک بولان گیٹ ایف نائن کی پارکنگ میں موجود ہوگا۔

پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر فیسیلی ٹیشن سنٹر ڈور سٹیپ آئی سی ٹی کی گاڑی بھی وہاں موجود ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی ٹی ڈور سٹیپ سروس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ (گھریلو/تجارتی)، موٹر وہیکل رجسٹریشن بھی شامل ہیں۔