اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر(آج) منگل کو ایکسائز سٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے شام3سے5 بجے تک کچنار پارک کی پارکنگ میں موجود ہوگا۔
منگل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیسیلی ٹیشن سنٹر ڈور سٹیپ آئی سی ٹی کی گاڑی بھی وہاں موجود ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی ٹی ڈور سٹیپ سروس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ (گھریلو/تجارتی)، موٹر وہیکل رجسٹریشن بھی شامل ہیں۔