ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک

91
Ecuador Navy helicopter crash
Ecuador Navy helicopter crash

کویٹو۔7مئی (اے پی پی):ایکواڈور کی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیل 430 ہیلی کاپٹر ایک طے شدہ مشن پر تھا جوجنوب مغربی ساحلی صوبے سانتا ایلینا میں گر گر کر تباہ ہو گیا۔ بیان کے مطابق امدادی کارکنوں نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کا پتہ لگا لیا ہے اور دونوں پائلٹوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔