18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںایک آزاد قوم کی حیثیت سے ہمیں اپنے وطن عزیز کی ترقی...

ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ہمیں اپنے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے یکجا ہونا ہوگا،ذیشان ملک

- Advertisement -

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وزریر اعلیٰ پنجا ب کے مشیر برا ئے سیا سی امور ذیشان ملک نے یوم پاکستان پر اظہار تشکر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آج کا دن مسلمانان برصغیر کی پاکستان کیلئے عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے،یوم پاکستان کے اس عظیم موقع پر ہمیں بطور ایک آزاد قوم اپنے عزیز وطن کی ترقی، خوشحالی واستحکام کیلئے ایک ہونا ہوگا۔

ذیشان ملک نے کہا کہ قوم کے فرد کو آج قرارداد مقاصد کی حقیقی روح کے مطابق ملک کو سنوارنے کیلئے ذاتی مقاصد کوبالائے طاق رکھ کر تجدید عہد کرنا ہوگا،آج جس آزاد فضا میں ہم سانس لے رے ہیں وہ قائدین تحریک پاکستان کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کی ترقی ،عوامی فلاح وبہبود اور تحفظ کیلئے ایک ہوں گے تا کہ دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمیں آزاد ملک عطا کیا اور ہمیں چاہئے کہ اس کی قدر کریں ۔

ذیشان ملک نے کہا کہ دعا ہے اللہ پاک مظلوم کشمیر ی اور فلسطینی عوام کو بھی آزادی عطا فرمائے کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575684

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں