
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) ایک سو نویںویں نیشنل مینجمنٹ کورس (این ایم سی) کے 10 رکنی وفد نے پاکستان میں فرانس کے سفیر معین الحق سے پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر نے وفدکوپاکستان اورفرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ مفید تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے پاکستان کے مثبت تشخص کواجاگرکرنے کیلئے عوامی سفارتکاری کے فروغ کیلئے سفارتخانہ کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات اور پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں موجود استعدادکار کے بارے میں بھی آّگاہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے اس امید کا اظہارکیا کہ کورس کے شرکاءکو فرانس کے انتظامی ساخت، تربیتی طریقہ ہائے کار اورمختلف شعبوں میں پالیسی کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہونگی۔ کورس کے شرکاءایک ہفتہ کے دورہ کے دوان پیرس میں وزارت خارجہ، وزارت ماحولیاتی تبدیلیاں، وزارت داخلہ کے سینٹر برائے ہائی سٹڈیز، بزنس فرانس، فرنچ بزنس فیڈریشن اورنیشنل میوزیم آف آرٹ کا دورہ کریں گے اورمیٹنگز اوربریفنگ میں شریک ہوں گے۔