ایک ہزار اسرائیلی پائلٹوں کا جنگ بندی کا مطالبہ، فوجی سربراہ کی برطرفی کی دھمکی

96
1,000 Israeli pilots call for ceasefire
1,000 Israeli pilots call for ceasefire

تل ابیب ۔11اپریل (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے انتباہ کیا ہے کہ ان تمام ریزرو پائلٹوں کو فوج کی ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا جو غزہ میں جنگ روک دینے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے عوامی سطح پر مہم چلا رہے ہیں یا مطالبہ کر رہے ہیں۔العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی یہ دھمکی جمعرات کے روز سامنے آئی ہے۔اسرائیلی حکومت کو اس سے پہلے ہی عوامی سطح پر احتجاج اورسخت تنقید کا سامنا ہے۔

ان پائلٹوں نے مزید سبکی اور شرمندگی کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ اسرائیلی عوام کے علاوہ کئی سابق حکام نے بھی اسرائیلی فوج کے 18 مارچ سے غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نیتن یاہو حکومت کی سیاست کی ضرورت قرار دیا ہے۔اب اسرائیلی فضائیہ کے ریزرو پائلٹ بھی اس عوامی آواز اور مطالبے کے ساتھ ہم آواز ہو گئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج کے سربراہ اور کمانڈروں کے ایما پر ان ریزرو پائلٹوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اس طرح کے مطالبے ‘ جنگ بند کی جائے اور غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کو اولین ترجیح بنایا جائے ‘ کی حمایت میں اجتماعی خط پر دستخط کرنے والے ریزرو پائلٹوں کو فضائیہ سے نکال دیا جائے گا۔