چنیوٹ۔ 02 جون (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر نے کے لیے عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت پولیس ٹیموں کا مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے 58 مجرمان اشتہاری اور 23 عدالتی مفروران گرفتار کیا۔ ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ سپیشل مہم کے دوران گرفتار مجرمان اشتہاری ضلع پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
گرفتار مجرمان اشتہاریوں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔
مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تمام ذرائع بروئے کا ر لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیشل مہم کے دوران نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کو انعام دیا جائے گا۔