فیصل آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے زیر اہتمام دوسرے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند طلبا و طالبات کی آن لائن رجسٹریشن29 جولائی تک جاری رہے گی اور انٹری ٹیسٹ کا انعقاد4اگست کو کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز و ڈائریکٹر ایڈمشن جامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر رانا ندیم عباس نے اے پی پی کو بتایا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انڈر گریجوایٹ داخلوں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقادہوچکاہے جس میں تقریباً 15 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار زراعت کے میدان میں دنیا کی56ویں بہترین جامعہ کے طور پر ہوتا ہے اور یہ اس میدان میں پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹی کے عہدے پر فائز ہے۔انہوں نے کہا کہ داخلے کے خواہشمند طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ uaf.edu.pkکا وزٹ کرسکتے ہیں۔