ایگزٹ کنٹرول لسٹ کو دوبارہ مرتب کیا جارہاہے، معاشی دہشتگردی کرنے والے قومی مجرم بھاگ نہیں سکیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

73
عوام نے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی کال کو مسترد کر دیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو دوبارہ مرتب کیا جارہاہے تاکہ معاشی دہشتگردی کرنے والے قومی مجرم بھاگ نہ سکیں ۔

جمعرات کو پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی کو اپنی نا اہلی، کرپشن اور لوٹ مار کی عوام سے باجماعت معافی مانگنی چاہئے،عمران نیازی کو سیاسی مقابلے کے بعد ہی عدم اعتماد کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں ، ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) دوبارہ مرتب ہو رہی ہے، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے، انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔