اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق داود، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں ای او بی آئی کے مسائل پر مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای او بی آئی کے پنشنرز کا مسئلہ ، ای او بی آئی میں اصلاحات لانے، ای او بی ائی کے اختیارات کی صوبوں …
ای او بی آئی نے پنشن نیٹ بڑھانے اور اس کے اختیارات کی صوبوں کو منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق داود، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں ای او بی آئی کے مسائل پر مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای او بی آئی کے پنشنرز کا مسئلہ ، ای او بی آئی میں اصلاحات لانے، ای او بی ائی کے اختیارات کی صوبوں کی منتقلی اورای او بی آئی میں کم از کم اجرت اور اس میں ایمپلائرز کنٹری بیوشن پر بات ہوئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ای او بی آئی کی پنشن میں مرحلہ وار اضافہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی نے پنشن نیٹ بڑھانے اور اس کے اختیارات کی صوبوں کو منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ پنشن نیٹ کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ای او بی آئی میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد پنشنرز ہیں جن کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کی تعداد بڑھانے پر بھی کام ہورہا ہے۔ ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے، ای او بی آئی پر ایمپلائرز کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔








