اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں 62 فیصد اضافہ تحریک انصاف حکومت کی 20 ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ای او بی آئی پینشنرز کی پنشن میں اضافہ کی منظوری کے بعد معاون خصوصی نے اپنے پیغا م میں …
ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں 62 فیصد اضافہ تحریک انصاف حکومت کی 20 ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں 62 فیصد اضافہ تحریک انصاف حکومت کی 20 ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ای او بی آئی پینشنرز کی پنشن میں اضافہ کی منظوری کے بعد معاون خصوصی نے اپنے پیغا م میں کہا کہ ای او بی آئی کے پینشنرز کی پنشن میں اضافہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے جس کے تحت وہ کم آمدن والے طبقے کو بہتر معیار زندگی دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اضافہ کے ساتھ پنشنرز کی پنشن میں پی ٹی آئی کے پچھلے 20 ماہ کے دورِ اقتدار میں 62 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، موجودہ حکومت اداروں میں ریفارمز کے لیے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پینشنرز کو اب ماہانہ 8500روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں مرضی کے بندے کو لگا کر ای او بی آئی کو لوٹا گیا، جس کے اثرات غریب پینشنرز پر پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت اپنے پانچ سال کے دوران ای او بی آئی پینشنرز کی پنشن کو 15ہزار ماہانہ تک لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائزیشن پراسس میں لایا جارہا ہے جس سے اس کے نظام میں شفافیت آجائے گی۔









