ای سی او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد سعید مراد زادہ ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد سعید مراد زادہ 30 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد سعید مراد زادہ 30 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔