- Advertisement -
کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):ای پی آئی بلوچستان کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے پانچ موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے ویکسینیٹرز کے حوالے کیا۔
یہ موٹر سائیکلیں ای پی آئی کی مہم کو مزید تیز کرنے اور دور دراز علاقوں تک حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فراہم کی گئیں ہیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر حمید بلوچ اور ڈپٹی ڈی ایچ او منصور احمد بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
ڈپٹی کمشنر نے اس اقدام کو ویکسینیٹرز کی کارکردگی بڑھانے اور ضلع بھر میں ویکسینیشن کی کوریج میں اضافہ کرنے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597132
- Advertisement -