22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے آئی جی پولیس ایلیٹ فورس ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی سربراہی...

اے آئی جی پولیس ایلیٹ فورس ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی سربراہی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

- Advertisement -

راولپنڈی ۔27اگست (اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ایلیٹ فورس ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی سربراہی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں راولپنڈی رینج کے انچارجز ریجنل مانیٹرنگ ٹیم، ریجنل ایلیٹ یونٹ، ڈسٹرکٹ ایلیٹ یونٹس اور دیگر افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی نے فورس کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،تمام ڈیوٹیز اور ریڈز کے دوران ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، سرکاری گاڑیوں کی فٹنس اور ویپن کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے،دوران ڈیوٹی بہترین ٹرن آؤٹ،ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،ایلیٹ فورس بہترین فورس ہے جو جرائم کے خاتمہ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں