بہاولپور۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور بہاولپور کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے باہمی اشتراک سے ”اےایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی (سیزن 2025-26)“ کی افتتاحی تقریب جمعرات 23 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے میچز کا آغاز 23 اکتوبر سے ہو گا جو 28 …
”اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی(سیزن2025-26)“کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 23 اکتوبر کو بہاولپور میں منعقد ہوگی

مزید خبریں
بہاولپور۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور بہاولپور کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے باہمی اشتراک سے ”اےایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی (سیزن 2025-26)“ کی افتتاحی تقریب جمعرات 23 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کے میچز کا آغاز 23 اکتوبر سے ہو گا جو 28 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔ اس حوالے سے اختتامی تقریب و تقریب تقسیم انعامات 28 اکتوبر شام 4 بجے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں منعقد کی جائے گی۔آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی اور بینائی سے محروم کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔








