"5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بارکھان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔”
5اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بارکھان میں تقریب

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 اگست (اے پی پی):5اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بارکھان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارکھان تھے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، پرنسپل حاجی میر ہزار خان کھیتران، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر امیر جان کھیتران، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر پائند خان کھیتران، دیگر ضلعی افسران، اساتذہ کرام، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل حاجی میر ہزار خان کھیتران اور ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر امیر جان کھیتران نے کہا کہ 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی اقدامات کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سے یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی۔اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک ان کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔







