ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

"آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔”

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباداور بالائی/وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی (گوالمنڈی 46، کچہری 43، نیو کٹاریاں 30، پیرودھائی 28، شمس آباد 19،چکلالہ ائرپورٹ15)، اسلام آباد (بوکرا27، ایئرپورٹ 17، زیرو پوائنٹ 22، گولڑہ 11، سیدپور 01)، جہلم 14، نارووال 12، سیالکوٹ ایئرپورٹ ، اوکاڑہ03،مری02،لاہور ائرپورٹ، قصور 01، گلگت بلتستان میں بابوسر 39، گلگت 02، استور 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ06 جبکہ خیبر پختونخوا میں پاراچنار میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 45، دادو44 اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔